جام کمال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئیچیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزیردفاع نے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کردی جبکہ دیگر جماعتیں بھی اس عہدے کے لیے امیدوار لے کر سامنے آگئی ہیں۔جام کمال عالیانی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں خالی عہدے پر اپنے رہنما کو براجمان کرنے کے لیے دیگر جماعتیں بھی کوشاں ہیں۔

جام کمال عالیانی کی حکومت میں ان کی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے نئے قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور سردار یار محمد رند کو اس عہدیکے لیے نامزد کردیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ جام کمال عالیانی نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے پلڑے میں ڈال دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں