ریاض (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے فوری بعد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ سعودی ادارےسعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شاہی ہدایت پر فنڈ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے جائیں گے تاکہ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں اور کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت درپیش مسائل کا سامنا کرسکے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ شاہی ہدایت کے مطابق پاکستان کو تیل کے کاروبار کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا فنڈ بھی ایک سال کے دوران فراہم کیا جائے گا۔پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی عرب کی طرف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں فواد چودہری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سال کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مالی سہولت کا بھی اعلان کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں