اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری، پمزہسپتال میں 2200 ڈینگی کا شکار مریض رپورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پمز سے 10 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے،اب تک پمز میں 2200 ڈینگی کا شکار مریض رپورٹ ہوئے۔منگل کو ترجمان پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پمز اسپتال میں اس وقت 56 مریض داخل ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پمز سے 10 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے، اب تک پمز میں 2200 ڈینگی کا شکار مریض رپورٹ ہوئے،300 مریض ڈینگی کے باعث پمز میں زیرعلاج رہے،پمز میں 2 وارڈ میں چوبیس گھنٹے ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق ڈینگی مریضوں کے لیے 100 بیڈز میڈیکل وارڈ ایمرجنسی اور آئی سی یو میں مختص کیے گئے ہیں، بلڈ بینک، فارمیسی اور لیبارٹری میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے تمام ضروریات کو فی الفور پورا کیا جا رہا ہے، پمز میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی تمام ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، ڈینگی وارڈ کا تمام عملہ ڈاکٹر شفاعت خاتون کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں