مدینہ ائر پورٹ پر مسافر طیارہ حادثے کا شکار

مدینہ (پی این آئی) سعودی عرب میں مدینہ ائر پورٹ پر نجی ائر لائن ایجپٹ ائر کا طیارہ منگل کو لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق ایجپٹ ائر نے بیان میں کہا ہے کہ طیارہ قاہرہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے مدینہ ائرپورٹ پہنچا تھا جہاں وہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی کمپنی ایجپٹ ائر نے بیان میں کہا گیا کہ لینڈنگ کے دوران اگلے دو ٹائر پھٹ گئے تاہم صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ اعلان کے مطابق طیارے پر 109 مسافر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ قاہرہ سینٹرل آپریشن روم سے رابطہ کر کے وہاں صورت حال سے مطلع کیا گیا جس کے بعد مسافروں اور طیارے کے عملے کی واپسی کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close