مذہبی جماعت سے پہلے تاجروں نے فیض آباد میں دھرنا دیدیا، راستوں کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار

راولپنڈی(پی این آئی)مذہبی جماعت سے پہلے آل پاکستان انجمن تاجران نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیدیا۔ ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہو گئی جسکی وجہ سےشہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ ہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close