اسلام آباد (پی این آئی )ڈی جی آئی ایس آئی تنازعہ بالآخر ختم، وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم کو بطور نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیااور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تاہم موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی 20نومبر تک توسیع مل گئی اور20نومبر کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی اپنا چارج سنبھالیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی اجلاس میںفیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں