انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 174 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیاہے

یکم نومبر سے پٹرولیم کی قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی تیاری، روپے کی گرتی ہوئے قیمت پٹرول کی قیمتوں کو آگ لگانے جا رہی ہے، ذرائع

اسلام آباد (پی این آئی) 16 اکتوبر کو12روپے فی لیٹر اضافے کے بعد اب یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئے قیمت کے باعث یکم نومبرسے پیٹرول مزید مہنگاہونے کا امکان ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے۔
آئل انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔واضح رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں