ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، روپے کو بری طرح پچھاڑ ڈالا

کراچی ( پی این آئی ) ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، روپے کو بری طرح پچھاڑ ڈالا۔۔۔ ڈالر کی اڑان بلند سے بلند تر کی جانب گامزن ہے جبکہ روپے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری ہے ، آج انٹر بینک میں ڈالر 174روپے 43پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بلند ہوا۔انٹر بینک میں آج ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید 43پیسے مہنگا ہوا ۔واضح رہے کہ ڈالر بڑھنے کے باعث ملک میں مہنگائی کا گراف بھی تیزی سے اوپر جا رہا ہے ۔ گیس ، پٹرول ، بجلی اور اشیاء خورونوش متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close