لاہور(پی این آئی)میٹرک میں پورے نمبرز حاصل کرنے والے طلبا پر بجلیاں گرا دی گئیں۔۔۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) نے انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لیے امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات میں سینکٹروں طلبہ نے 1100/1100 نمبر حاصل کیے تھے جس پر تعلیمی بورڈز کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ کا ریاضی، بیالوجی، مطالعہ پاکستان، اسلامیات، انگلش اور اردو کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور ٹیسٹ رزلٹ کی بنیاد پر ان کا میرٹ بنے گا۔
1100/1100
نمبر لینے والوں کے لیے بری خبر کہ #GC یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کی شرط رکھ دی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے
اردو
اسلامیات
انگلش
مطالعہ پاکستان
بیالوجی اور ریاضی کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ pic.twitter.com/UDfEqZcZd7— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 23, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں