امریکا کو اڈے دینے کے حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں داخل؟ وفاقی وزیر فوار چوہدری نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کی افغان معاملے پر اپنی سوچ ہے، افغانستان میں ملٹری آپریشن کے لیے امریکہ سے ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں قریبی تعلق و تعاون جاری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور آئین کو تسلیم نہ کرنے والوں کیخلاف لڑائی جاری رہے گی، ٹی ٹی پی کے تین گروہ ہیں، اس کے ساتھ متعدد چھوٹے چھوٹے گروپ ہیں۔

ان گروہوں میں بہت سے افراد نظریاتی طور پر ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں، جو معاشی اور ذاتی مسائل کی وجہ سے ٹی ٹی پی سے جوڑے ہیں، ان سے بات چیت کے دروازے کھلیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں اشرف غنی کے علاوہ سب کو پتا تھا کہ وہ جانے والے ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈ یا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ افغانستان میں امریکی فضائی کارروائیوں کے لیے پاکستانی سرزمین پر اڈے لینے کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کی بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں