ملک بھر میں کورونا ویکسین نیشن، کتنے افراد نے ویکیسن لگوالی؟ اعدادو شمار جاری

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر میں اب تک تین کروڑ 78 لاکھ 55 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد نو کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر نو کروڑ 93 لاکھ 35 ہزار67 افراد کورونا سے بچاو کی ویکسین لگواچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک تین کروڑ 78 لاکھ55 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے اور اس دوران چھ کروڑ 79لاکھ 56افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجوعی طور پرسات لاکھ27 ہزار359 افراد نے کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوالی ہے ، جن میں سے تین لاکھ86 ہزار885 افراد ایسے تھے جن کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی جبکہ اس دوران تین لاکھ75ہزار 843 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گھر گھر جا کر کورونا وائرس لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت گھر گھر ویکسی نیشن مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ کورونا ویکسین مہم پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔

دوسری طرف صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں، صرف ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور مؤثر حل ہے، 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں،محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں