وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، کب روانہ ہوں گے اور کس سے ملاقات کریں گے؟ تفصیلات آگئیںـ

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان 23 تا 25 اکتوبر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان اس دورے کے دوران ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کا آغازمارچ 2021ء میں کیا تھا۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور معاشی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close