پی ڈی ایم کا ملک گیر احتجاج، آج وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ون آن ون ملاقات میں مقابلے کی حکمت عملی طے کریں گے

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات میں اپوزیشن کےاحتجاج سے متعلق پنجاب حکومت کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ پی ڈی ایم کے شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close