انتہائی افسوسناک حادثہ، مولانا فضل الرحمٰن کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، عوا م میں تشویش کی لہر

اسلام آباد (پی این آئی)انتہائی افسوسناک حادثہ، مولانا فضل الرحمٰن کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، عوا م میں تشویش کی لہر۔۔۔۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی وقار ستی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گاڑی میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 10 مرکز میں پیش آیا۔ مولانا فضل الرحمان اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔گاڑی میں آگ لگنے کے واقعے کے دوران کسی شخص کو نقصان پہنچنے کی اطلاع بھی نہیں ملی، جبکہ گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close