افغان قیادت نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل کامیاب اور مفید قراردے دیا

کابل (آئی این پی )افغان قیادت نے بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ کابل کامیاب اور مفید قراردے دیا،شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ہمارے برادر،دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کے وفد کیساتھ افغان قیادت کی مفید گفتگو ہوئی،پاکستانی وفد کے دورہ کابل پر ان کے مشکور ہیں،امید ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کیساتھ تجارت،ویزا مسائل اور بارڈر پر آمدورفت میں درپیش مشکلات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی،پاکستانی وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔افغان عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے دونوں ممالک کے درمیان وزارتوں کی سطح پر بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا،امکان ہے کہ ہمارے وفود بھی اسلام آباد جائیںگے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانوں کی بڑی تعداد پاکستان میں علاج کے لئے جاتی ہے،پاکستانی قیادت نے مریضوں اور افغان شہریوں کی آمدورفت میں سہولیات دینے کا وعدہ کیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close