مسجد میں اعلان کروا کے وزیراعظم عمران خان کیلئے بددعائوں کی اپیل کروانے والا مولوی گرفتار

مردان (پی این آئی)مسجد میں اعلان کروا کے وزیراعظم عمران خان کیلئے بددعائوں کی اپیل کروانے والا مولوی گرفتار۔۔۔  صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو بد دعائیں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی سے تنگ شہری نے مسجد میں اعلان کیا اور خواتین اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی حکومت سے جان چھڑانے کیلئے بد دعائیں کریں۔


شہری کی جانب سے کپتان کو بد دعائیں دینے کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ تھانہ ہوتی پولیس نے شہری کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close