نواز شریف واپس کب آئیں گے؟ ترجمان محمد زبیر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن ، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپتی رہیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے لیے نواز شریف کا واپس آنا ضروری ہوا تو وہ آئیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لہگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچے تو نوازشریف بھی آجائیں۔ جب لانگ مارچ کی بات ہوگی تو پھر دیکھا جائےگا کہ شہبازشریف یا مریم نوازکون قیادت کرتا ہے، فی الحال ڈیژنل سطح پراحتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی۔ لیگی کارکن رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈ پر پہنچے جہاں انہوں نے احتجاجاً دھرنا دے دیا۔ اس دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سڑک بلاک ہو گئی۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا، جس کے تحت آج پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔اپوزیشن اتحاد میں شامل مسلم لیگ ن کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ملک میں مہنگائی پر حکومت کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close