امپورٹڈ چیزیں خریدنے والوں کو مہنگائی محسوس ہو رہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں مہنگائی کو مصنوعی قرار دے دیا، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کا اعتراف کر لیا

مانچسٹر (آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا،آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل سے متعلق معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔ جمعرات کو گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی،

کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تقریبا تمام شرائط پورے کردیئے ہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مثبت اقدامات کررہا ہے اور جلد گرے کسٹ سے نکل جائے گا،روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مزید کہا ہے کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایمپورٹڈ چیزیں خریدنے والوں کو زیادہ مہنگائی محسوس ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close