اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں انصاف کی ہی بدولت کرپشن و مافیاز کا قلع قمع ممکن ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل درباری احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی بھرپور مگر ناکام کوشش میں ہے،
جوابدہی کے بجائے میڈیا پر خود کو بیقصور بنانے کے جتن میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں انصاف کی ہی بدولت کرپشن و مافیاز کا قلع قمع ممکن ہے، بھوک و افلاس کا جاپ جپنے والوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کورونا کے باوجود 2021 میں پاکستان 92 نمبر پر ہے، ریاست مدینہ سے سب سے زیادہ تکلیف نااہل درباریوں کو ہے، فلاحی ریاست میں بڑے میاں جیسے چوروں اور لٹیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں