پاکستان پر افغان مہاجرین کابوجھ بڑھنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (آئی این پی ) آئی ایم ایف نے پاکستان کی علاقائی اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں افغانستان میں بحرانی صورت حال سے پاکستان پر مہاجرین کا بوجھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی علاقائی آوٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں بحرانی صورتحال کے باعث 10لاکھ افغان پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔

نئے مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 50کروڑ ڈالرز اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں 15 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین پہلے سی ہی موجود ہیں۔ رپورٹ میں پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے تاہم اگلے سال مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ لیبر مارکیٹ اور سماجی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت درکار ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کے باعث تاجکستان کو دس کروڑڈالرز اور ایران کو سالانہ تیس کروڑ ڈالر کا خرچہ برداشت کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close