نواز شریف کی وطن واپسی کب ممکن ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچے تو نوازشریف بھی آجائیں، جب لانگ مارچ کی بات ہوگی تو پھر دیکھا جائے گا کہ شہبازشریف یا مریم نوازکون قیادت کرتا ہے، فی الحال ڈیژنل سطح پراحتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ڈیژن کی سطح پر ہوں گے ان کی قیادت ایم این ایز اور ایم پی ایز کریں گے۔

جب لانگ مارچ کی بات ہوگی تو فیصلہ ہوگا کہ شہبازشریف یا مریم نوازکون قیادت کرتا ہے،ہوسکتا ہے لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچنے تو نوازشریف بھی آجائیں، جنتر منتر پر میرا یقین نہیں ہے، لیکن بظاہر صورتحال یہ ہے کہ ع سے عثمان، عمران اور عبدالقیوم ہے، اس کے پیچھے کیا منطق ہے؟ مزید برآں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس چینی دوائی آٹا بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے ، ملک جو ترقی کر رہا تھا اس ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا، ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا۔غریب عوام کو گھرکا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا، ان ناہلوں چوروں کی وجہ سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کوکہیں کا نہیں چھوڑا، یہ ملک ان چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا،ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا۔ انہونے کہا کہ اب ان کی کوئی ضرورت نہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں، ان کو ووٹ دینے والے بھی اب پریشان اور انھیں بددعائیں دے رہے ہیں، ان چوروں کی وجہ اب عوام اشیاء خوردونوش بھی نہیں خرید سکتی ، عوام کو اب سڑکوں پر نکلنا ہوگا ،چور حکومت مافیا ہے جسے گھر جانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close