اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کم آمدن والے طبقے کو پٹرول سمیت اشیائے خورو نوش پر سبسڈی دینے کا پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی قیادت کے اجلاس میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ غریب طبقے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام جلد شروع کیا جا ئے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جائے۔اجلاس کے دوران کم آمدن والے طبقے کو پٹرول پر سبسڈی دینے کی بھی تجویز دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں پر سفر کرنے والے طبقے کو پٹرول پر سبسڈی دینے کی سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے فوری اقدامات سے ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں