لندن(پی این آئی)جمائمہ خان کو ایک بار پھر پاکستانی سے مدد مانگنی پڑ گئی، ٹویٹر پر پیغام جاری۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ایک بار پھرپاکستانیوں سے مدد مانگ لی ۔اس بار انہوں نے شادیوں کے حوالے سے چلنے والے گانوں کی لیے پاکستانیوں سے رائے طلب کی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما خان نے پاکستانیوں سے پوچھا کہ دور حاضر کا کونسا بہترین پاپ گانا ہے جو شادیوں پر بجا یا جائے ؟
واضح رہے کہ اس سے پہلے جمائما خان نے پاکستانی سٹائل کا رکشہ تلاش کرنے کے لیے پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی جو بعد میں ایک پاکستانی نے انہیں تلاش کر کے دیا تھا ۔
Question for Pakistani Twitter: What is the best contemporary Pakistani pop song please that would play at a wedding?
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 20, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں