عمر شریف کو امریکی شہریت کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے کیا کہتے ہوئے آفر ٹھکرا دی؟ حیران کن انکشاف

کراچی(پی این آئی) 2اکتوبر کو دنیا سے رخصت ہو جانے والے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی یاد میں گزشتہ روز کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ جان لو کے مطابق اس تعزیتی ریفرنس میں عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ انہوں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے والد ایک عظیم انسان تھے۔

انہوں نے ایک سفیر کی طرح دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔“جواد عمر نے کہا کہ ”عمر شریف نے ہر چیز پر اپنے ملک کو ترجیح دی۔ وہ جہاں بھی گئے، پاکستان کا پرچم بلند رکھا۔ میں نے ان کے ساتھ بہت سفر کیا۔ کچھ برس قبل میں ان کے ساتھ امریکہ میں تھا جہاں ہیوسٹن کے میئر نے انہیں اعزازی شہریت دی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر شہریت لینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کی رائے میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا مضبوط ترین پاسپورٹ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان میں رہوں گا، پاکستان میں مروں گا، میں کسی دوسرے ملک میں نہیں رہوں گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close