سونے کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگیں، فی تولہ اڑھائی ہزار روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی) شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سونے کی قیمت میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔ آج ایک ہی دن میں سونے نے اتنی بڑی چھلانگ لگائی ہے کہ مہنگائی کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چار ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں ایک اونس سونا 18 ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close