بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا

دبئی(آئی ا ین پی ) بختاور بھٹو اور ان کے شوہر نے اپنے نومولود بچے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام سے رکھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا ہے۔

بختاور بھٹو نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ایک بچہ لکڑی کے گھوڑے پر سوار تلوار لئے بیٹھا ہے، اور ساتھ شادیانے بھی بجائے جارہے ہیں، جب کہ تصویر پر میر حاکم کا نام تحریر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close