عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں90روز کمی کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت پاکستان نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں90روز کمی کرنے کا اعلان کیا ہے،وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکریٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ، قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کے علاوہ قیدیوں کو 90روز کی سزا معافی ملے گی،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی،

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا،عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close