نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن سے قبل جنرل باجوہ جنرل فیض حمید سے ملنے کہاں پہنچ گئے؟ کن امور پر بات ہوئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل باجوہ کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے کیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کورونا کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو اندرونی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پہلے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور آج بھی ملاقات ہوئی ہے، سارے معاملات طے ہو چکے ہیں۔‘اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا دورہ کیا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال، بیماری کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات، ویکسین لگوانے کی حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا۔

وزیر اعظم نے کورونا کی وبا کے دوران این سی اور سی اور تمام صوبوں کی جانب سے مربوط ردعمل اور لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کو سراہا۔وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم اور درکار این پی آئیز پر عمل درآمد تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔بعد ازاں وزیر اعظم نے لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان کو ان کی ریٹائرمنٹ پر این سی اور سی کا یادگار ان کے بطور نیشنل کوارڈینیٹر این سی او سی خدمات پر پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close