حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں، فوری استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، وزیراعظم کو پیغام مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہو کر گھر جانے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ حکومت چلانا عمران خان صاحب کے بس کی بات نہیں ۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب نے گیس کی قیمت 600روپے سے 1400روپے تک پہنچا دی ہے ، آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے جبکہ نواز شریف کے دور میں 53روپے فی کلو بکنے والی چینی کو 120روپے فی کلو پر پہنچا د ہے ۔

عمران صاحب آپ کے دور میں پٹرول 70 روپے سے 138، ڈیزل 75روپے سے 135پر پہنچ چکا ہے ، آپ نے ادویات کی قیمتوں میں 300فیصد کا ظالمانہ اضافہ کیا ، چائے کی قیمت 10روپے سے 25روپے ہو گی ا، یہ غریبوں کا احساس ہے ؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال میں عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بول کر دھوکے پر دھوکہ دیا گیا، عمران صاحب آپ نے ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا، آپ نے قومی اداروں کو متنازعہ بنایا اور ان کا تماشہ بنا دیا،تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ، آپ ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں ، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close