حکومت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقبرہ بنا نے کا اعلان

اسلام آباد( پی این آئی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رہائش گاہ پر گئے اور معروف ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر ان کی اہلیہ ہینی خان دونوں بیٹیوںں دینا خان، عائشہ خان سمیت دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے میرا بہت گہر ا تعلق تھا وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی انہیں فیصل مسجد میں دفن کیا جائے لیکن ڈاکٹر صاحب کے اہلخانہ کا فیصلہ تھا کہ ان کی تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں ہو ۔ حکومت نے ڈاکٹر صاحب کی تدفین سرکاری اعزازات کے ساتھ کی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیزائن بنا کر دیں حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مقبرہ بنائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close