پی ڈی ایم کے جلسے میں ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا

لاہور (پی این آئی)فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شریک مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق اور دیگر ساتھی بھی ان کی گاڑی میں تھیں۔جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ سے مریم نواز کو تو اندر جانے دیا گیا لیکن سکیورٹی پر مامور لوگوں نے دیگر

خواتین کو وہیں روک لیا۔اس دوران گاڑی سےنکلتے ہوئے عظمیٰ بخاری کے قریب آنے والے ایک نوجوان کو لیگی رہنما نے غصے میں آکر تھپڑ مارا اور اس کے بازو پر لگا بیج بھی اتار دیا۔واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شخص قریب آرہا تھا، اسے منع کیا کہ قریب نہ آؤ وہ باز نہ آیا تو اسے تھپڑ مارا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے فیصل آباد کے تاریخی دھوبی گھاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close