ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے بھائی کو لوٹ لیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت علی کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد گل بہار نمبر 2 میں لیاقت علی سے موبائل فون، رقم، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ واردات کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close