محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں اساتذہ کی بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ

کراچی(آن لائن)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں اساتذہ کی بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے تجویز دی ہے کہ خواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے جس کے بعد خواتین کے پاسنگ مارکس کی حد 40اسکور تک کی جا سکتی ہے جبکہ مرد اساتذہ کیلئے پاسنگ مارکس 55ہی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی بھرتی کیلئے آئی بی اے سکھر کے تحت ہونیوالے امتحانات میںایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔سندھ بھر سے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی اورصرف 0.78 فیصد امیدوارٹیسٹ میں پاس ہوئے تھے 99فیصد سے زائد امیدوارو ں کے ناکام ہونے کی وجہ سے صوبے میں42ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ التوائ￿ کا شکار ہو گیا تھا۔ٹیسٹ میں مایوس کن نتائج کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا۔

محکمہ تعلیم نے تجویز دی ہے کہ ہر مضمون میں45فیصد نمبر لازمی کی شرط ختم کر دی جائے اورخواتین کو پاسنگ مارکس میں مزید رعایت دی جائے گی۔نرمی کے باوجود آسانی ہوئی تو نمبرو ں میں مزید رعایت دی جا سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ سے اس تجاویز کی منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں