کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے، احسن اقبال کی ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا جبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں،کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے۔

امید ہے یہ اشخاص ایس او پیز کا خیال کریں گے-احسن اقبال کی ٹویٹ کے جواب میںمسلم لیگ (ن) کے ہی رہنما ناصر بٹ نے لکھا کہ لندن میں اب کرونا کے لئے کوئی ایس او پیزمقرر نہیں۔ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتائیںآپ کون ہیں ۔ناصر بٹ کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لکھا کہ ’ارسطو جی ہن آرام اے ؟ اگلوں نے رقمیں خرچ کی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close