زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ، وزیر مملکت ہنگامی طورپر اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے شوہراور تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا کو دل کا دورہ ، انجیو گرافی کے بعدبند شریان میں ا سٹنٹ ڈال دیا گیا ،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے شوہر اخوند ہمایوں رضا کو اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان لایا گیا

وہاں پر ابتدائی طبی امدادکے بعد انہیں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان داخل کر دیا گیا جہان انجیو گرافی میں دل کی ایک شریان بند ہو نے کے باعث آپریشن کر کیا سٹنٹ ڈال دیا گیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زرتاج گل فوری طور پر اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئیں، انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے بعد ا ب ان کے شوہر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close