کراچی (پی این آئی) کورونا وباء کی شدت میں نمایاںکمی کے پیش نظر کاروبار کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوتے ہوئےکراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار پورا ہفتہ کھلے رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دکانوں کے شٹر اب ایک روز بھی نہیں گریں گے، ہفتہ بھر بازار کھل سکیں گے، کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے سینما ہال جا سکیں گے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قائم کیےگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سفارش پر حکومتِ سندھ نے بندشیں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہےفیصلے کے مطابق صوبے بھر میں موجود مزارات پر بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کو جانے کی اجازت ہو گی، تاہم ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔سندھ میں شادی کی اِن ڈور تقریبات میں 300 مہمانوں کو جبکہ آؤٹ ڈور تقریب میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ریسٹورنٹس اور بازاروں کے اوقات کار برقرار رہیں گے، سینما ہال رات 1 بجے تک کھولے جا سکیں گے، جہاں صرف ویکسین لگوانے والےافراد جا سکیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں