چینی کی زائد قیمت پر فروخت،ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف کریک ڈائون

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر قواینی کی خلاف ورزی کے مرتکب شوگر ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور چھاپے بھی مارے گئے،

فیصل آباد، گوجرانوالہ ، جھنگ اور پسرور میں شوگرز ملز مالکان اور ملازمین کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا، حکومت پنجاب کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شوگر ملز کے جنرل منیجر ایڈمن اور جی ایم کین کو گرفتار کرلیا گیا ، جب کہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close