حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے فیصلہ نہ کر سکی ۔ نجی نیوز چینل کے مطابق پرائم منسٹر آفس کی ہدایت پر تا حال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا ۔وزارت خزانہ کو فی الحال نو ٹی فیکیشن جاری کرنے سے روک دیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 90پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close