گھی کی قیمت میں109روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز نے گھی اور آئل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا ،10 لٹر ڈالڈا گھی کا

کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کااضافہ کر دیا گیا ،پلانٹا کوکنگ آئل 1332روپے بڑھ کر 1795 روپے مقرر کر دیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ،من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے مقرر کر دی گئی ،میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے مقر ر کر دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close