وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلی بلوچستان کا مستعفی ہونے سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی )بلوچستان میں تحریک عدم استحکام کا سامنا کرنے والے وزیراعلی جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ وہ استعفی نہیں دیں گے، دو تین دن میں اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

جام کمال نے ناراض اراکین کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کے جنرل سیکرٹری کو قائم مقام صدر بنائے جانے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا اور کہا کہ 11 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے باپ کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کے خط کی قانونی حیثیت نہیں۔دوسری جانب باپ کے ناراض اراکین بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔

عبدالرحمان کیتھران نے جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا اور کہا کہ جام کو جانا ہوگا۔خیال رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران جاری ہے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کے بھی ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close