وزیر داخلہ کا ایک اور تعلیم دوست اقدام، راولپنڈی کے وقار النسا ء کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا ایک اور تعلیم دوست اقدام ،راولپنڈی کے وقار النسا کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ، آج جمعہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار باقاعدہ وقارالنسا کالج کو یونیورسٹی درجہ ملنے پر تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے ۔راولپنڈی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں خواتین کے لیے تین سرکاری یونیورسٹیاں ہونگی۔

رواں سال شیخ رشید احمد کی کوششوں سے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں آیا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ تین خواتین یونیورسٹییز کے علاوہ 60 دیگر تعلیمی ادارے قائم کرچکے ہیں۔راولپنڈی شہر میں تعلیمی اداروں کا ہدف مکمل کرچکے ہیں۔راولپنڈی شہر میں ایک سرکاری آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کرینگے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ نالہ لئی منصوبے پر بھی مثبت پیش رفت ہے۔پنڈی والوں کو خوشخبری جلد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں