لاہوری لڑکے نے نقلی پستول دکھا پر امریکیوں کی دوڑیں لگوادیں، امریکی انتظامیہ نے لاہور میں بیٹھے لڑکے کو گرفتار کروا لیا

لاہور(پی این آئی) کینال ہائوسنگ سوسائٹی میں طالب علم کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔حسین آصف نے کالج کے کلاس روم میں بیگ سے پستول نکل کر ویڈیوز اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کر دی تھی۔ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی امریکن انتظامیہ نے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا کہ یہ لڑکا کالج میں فائرنگ اور طالب علموں کو قتل کرسکتا ہے اور جانی نقصان کا خطرہ ہے۔انٹرپول سے پاکستان ایمرجنسی کال آئی کہ معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر سائبر ونگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کینال ہائوسنگ سوسائٹی سے حسین آصف کو گرفتار کر لیا جو ایک نجی کالج کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق ملزم سے برآمد پستول نقلی نکلا۔ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی نے رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی کہ پستول اصلی نہیں بلکہ کھلونا تھا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے رپورٹ انٹر پول کے ذریعے امریکن انتظامیہ کو بھجوا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں