اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انٹرویوز نہیں بلکہ نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی کے انٹرویوز کے بات نہیں ہوئی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہو گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب انٹرویوز ہوں گے ؟
جس پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جلد نوٹیفکیشن ہو جائے گا، ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی تعیناتی کے لیے وزیراعظم سیاسی طور پر سوچ رہے تھے، فوج کا اپنا طریقہ کارہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں