تحریک انصاف نے ن لیگ سے قومی اسمبلی کی نشست چھیننے کا فیصلہ کر لیا، این اے 133سے تگڑے امیدوار کو ٹکٹ جاری

لاہور(پی این آئی)ن لیگ نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی کی نشست چھیننے کا فیصلہ کر لیا، این اے 133سے تگڑے امیدوار کو ٹکٹ جاری۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 سے ضمنی انتخابات کے لیے جمشید اقبال چیمہ کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔این اے 133 لاہور کی سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

لاہور کا یہ حلقہ گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن اور کوٹ لکھپت سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔ عام انتخابات کے دوران ن لیگ نے یہ سیٹ 12ہزار کی لیڈ سے جیتی تھی۔پرویز ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close