نور مقدم قتل کیس، تمام 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، ملزم ظاہر جعفر گھٹنوں کے بل جھک کر رو رو کر عدالت سے معافیاں مانگتا رہا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ ملزم ذاکر جعفر کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات اور شواہد نا کافی ہیں۔ سماعت کے دوران ایک موقع پر ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں اپنے گھٹنوں پر جھک گئے اور گڑ گڑا کر عدالت سے معافی مانگتے رہے۔

سپریم کورٹ میں سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ مقدمات میں شفاف ٹرائل کا حق لازمی دیا جائے تاہم مقدمہ نمٹانے میں تاخیر سے اضطراب بڑھتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں