فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک

برازیلیا(آئی این پی)ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میچ میں کرسچیانو رونالڈو نے لیگز مبرگ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔گروپ اے میں پرتگال نے لیگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں کرسچیانو رونالڈ نے ہیٹ ٹرک کی۔دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، انگلینڈ کو ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں۔

ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ آئی میں ہنگری نے 24 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جبکہ 37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کردیا، لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close