پی ڈی ایم کا روڈ کاررواں، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف میں اختلافات

لاہور(آئی این پی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے روڈ کاررواں سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)ف میں اختلافات پیدا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی ہے، تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

اس دوران انہوں نے عندیہ دیا کہ حکومت کیخلاف روڈ کارواں کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ کارواں کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے روڈ کارواں کی مخالفت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی کی مخالفت کے باعث پی ڈی ایم میں روڈ کارروان پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

ن لیگ مفاہمتی گروپ روڈ کارروان کی بجائے صرف جلسے کرنا چاہتا ہے۔ عدم اتفاق پر دونوں جماعتوں نے معاملہ پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں