اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے انٹر میڈیٹ کے نتائج کا کل کل شام کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام بورڈ زکو احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا اعلان کل شام جبکہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی۔
ایچ ای سی کو48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی و ثانوی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعتوں کے نتائج تیار کرلیے تھے لیکن کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار کیا جارہا تھا۔ لیکن آج وزیراعلیٰ پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق 16 اکتوبر سے پہلے رزلٹ کا اعلان ہماری ڈیڈلائن ہے، حکومت نے کورونا وباء کے باعث گریس مارکس کی پالیسی بنائی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر میں سو فیصد تعداد اور معمول کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، طلباء کی 50 فیصد حاضری کی بجائے مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔پیر سے سکولوں میں معمول کے مطابق تمام تدریسی و غیرتدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو قابو میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی ہے، بل میں فیسوں میں اضافے کو کنٹرول اور اساتذہ کی جاب سکیورٹی کی شق بھی شامل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ بل میں اتھارٹی کو پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا مکمل اختیار ہوگا۔اتھارٹی خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکول کیخلاف قانونی کارروائی کرسکے گی۔ پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کے تحفظ کیلئے بھی بل میں شق شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں