سونا پھر اتنا مہنگا ہو گیا کہ خریدنے کے خواہشمندوں کے ہوش اڑا دیئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 16 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ۔

دس گرام سونے کی قدر 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 روپے ہوگئی ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر آٹھ ڈالر بڑھ کر 1771 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close