آزاد کشمیر الیکشن میں دو نوجوانوں کی ہلاکت، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے گرفتاری دے دی

کوٹلی (پی این آئی) 25 جولائی کے عام انتخابات کے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے ۔ جن کی ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور ان کے بیٹے کے نام بھی تھے۔ فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ کوٹلی میں گرفتاری دے دی ہے۔چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے،

مجھے اور میرے بیٹے کو بلاوجہ قتل کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دینےکا فیصلہ کیا ہے، عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالت سے بھی سر خرو ہوں گا۔گذشتہ روز اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری یاسین نے گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن 25 جولائی کو ایک سازش کے تحت دو نوجوانوں کا قتل ہوا، مجھے اور میرے بیٹے کو مٹھی جھنڈ کیس میں بلاوجہ شامل کروایا گیا، چوہدری یاسین نے اعلان کیا کہ میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دے رہا ہوں، چوہدری یاسین نے کہا کہ کوٹلی اور چڑھوئی کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کا شکر گزار ہوں، میرے زندگی کے نو الیکشنز میں سے یہ الیکشن میرے لئے مشکل ترین تھا، میرے دو بیٹے قتل کے الزام میں اس وقت جیل میں ہیں، چوہدری یاسین نے کہا کہ میں خود مقدمہ قتل میں زیر تفتیش ہوں، چوہدری یاسین نے کہا کہ تحریک انصاف نے ریاستی وسائل کے زریعے چڑھوئی کو فتح کرنے کا خواب دیکھا جسے عوام نے ناکام بنایا، چوہدری عامر یاسین نے جیل میں بیٹھ کر الیکشن لڑا اور جیت گیا، چوہدری یاسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری، کوٹلی اور چڑھوئی کے عوام سے محبت کی سزا میری دو نسلیں بھگت رہی ہیں، گرفتاریاں اور جیل ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور بھٹوازم ہمارے خون میں شامل ہے، چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو سازش کے تحت قتل کئے گئے دونوں مقتول میرے بچوں کی طرح تھے، چوہدری یاسین نے کہا کہ خدا اور کوٹلی کے عوام جانتے ہیں کہ میں بے گناہ ہوں، میرے دونوں بیٹوں نے قانون کااحترام کرتے ہوئے گرفتاری دی جو ابھی تک جیل میں ہیں، چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ اب میں خود اپنی گرفتاری دوں گا، چوہدری یاسین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالتوں میں بے گناہ ثابت ہونگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close